3 فروری 2014 - 20:30
حزب اللہ، مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر تاکید

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ایک رکن نے فلسطین کے اہم مسئلہ کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "شیخ احمد مراد" نے لبنان میں فلسطین کی تحریک فتح کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہر جہاد و مزاحمت کیلئے ضروری ہے کہ وہ فلسطین کے لئے ہو، کیونکہ اصلی دشمن صہیونی حکومت ہے کہ جس نے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور یہ حکومت، مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کررہی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے تعلقات عامہ شعبے کے سربراہ نے وضاحت کی کہ صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا  کیونکہ مزاحمت کے بغیر، مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوسکتا۔ دوسری جانب فلسطین کی تحریک فتح کے وفد کے ارکان نے بھی تاکید کی کہ لبنان میں امن و امان کی برقراری اور اندرونی سلامتی ، فلسطین اور لبنان میں مقیم فلسطینیوں کی ضمانت شمار ہوتی ہے۔

.......

/169